Dailyhunt
ایران کا اسرائیل پر فضائی حملہ ، تین شہروں میں نقصان

ایران کا اسرائیل پر فضائی حملہ ، تین شہروں میں نقصان

تل ابیب/ تہران، 04 اپریل (ہ س)۔

ایران 28 فروری سے امریکہ-اسرائیل کے ساتھ چھڑی جنگ میں بہت کچھ کھونے کے باوجود دشمن کو ناکوں چنے چبوا رہا ہے۔ دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع کرج میں جمعرات کو اہم پل پر کیے گئے حملے کے بعد ایران جارحانہ ہو گیا ہے۔ اس نے آج علی الصبح اسرائیل کے تین شہروں پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کا ایک اور طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

'دی ٹائمز آف اسرائیل' اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے رامت گان میں بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ایک عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ روش ہائین میں کیے گئے حملے میں بجلی گل ہو گئی۔ فائر بریگیڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ایران نے بیرشیبا کے جنوب میں واقع نیوت ہوواو صنعتی علاقے میں بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس کے علاوہ بینی براک میں ہوئے حملے میں ایک شخص کو ہلکی چوٹ آئی ہے۔ اسے علاج کے لیے میانیئ ہیشوا میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، کرج میں جمعرات کو اہم پل پر کیے گئے حملے کے بعد ایران نے جمعہ کو ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ تہران نے آج صبح دعویٰ کیا کہ اس کی فوج نے امریکہ کے دوسرے طیارے (اے-10) کو آبنائے ہرمز کے پاس مار گرایا۔ اس دوران امریکہ کے ایران میں اہم پل کو تباہ کرنے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تہران شہری سہولیات اور بجلی گھروں پر حملے جھیلنے کے لیے تیار رہے۔ ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے ٹرمپ کی دھمکی کو 'بڑے پیمانے پر جنگی جرائم' کرنے کے ارادے کا اعتراف قرار دیا ہے۔

کویت نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ (پانی صاف کرنے کے پلانٹ) اور ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے۔ تہران نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ بنانے کی بات سے انکار کیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔ 28 فروری سے اب تک، پورے ایران میں امریکی-اسرائیلی حملوں میں کم از کم 2,076 لوگ مارے گئے ہیں اور 26,500 زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu