Dailyhunt
وزیراعظم مودی نے چنئی میں موسیقار رمیش ونایکم اور خاندان کے ارکان سے ملاقات کی

وزیراعظم مودی نے چنئی میں موسیقار رمیش ونایکم اور خاندان کے ارکان سے ملاقات کی

نئی دہلی، 04 اپریل (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں انتخابی مہم کے دوران ہفتہ کو موسیقار، گلوکار اور موسیقی کے ہدایت کار تھیرو رمیش ونایکم اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا کہ مجھے تھیرو رمیش ونایکم اور ان کے خاندان سے ملنے کا موقع ملا۔ رمیش ایک موسیقار ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی ہندوستانی موسیقی کو مقبول بنانے کے لیے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے مجھے 'گمک باکس نوٹیشن سسٹم' بنانے کے اپنے کام کی جھلک دکھائی۔ ہندوستانی موسیقی کو عالمی سطح پر لے جانے کا یہ ایک جدید طریقہ ہے!

قابلِ ذکر ہے کہ چنئی کے تھیرو رمیش نے کرناٹک اور مغربی کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کئی تمل فلموں میں موسیقی ترتیب دی ہے اور گلوکاری کی ہے۔ اس میں فلم 'فائیو اسٹار' کا مقبول گانا 'تھیرو تھیروڈا' بھی شامل ہے۔ انہیں خاص طور پر ان کے جدید 'گمک باکس نوٹیشن سسٹم' کے لیے جانا جاتا ہے، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو روایتی طور پر نوٹ کرنے کا ایک منفرد طریقہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu