Dailyhunt
منی پور: چار عسکریت پسند گرفتار، ریاست میں سیکورٹی سخت

منی پور: چار عسکریت پسند گرفتار، ریاست میں سیکورٹی سخت

امپھال، 4 اپریل (ہ س)۔

عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے، منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹینگنوپال کے مورہ پولیس اسٹیشن کے تحت ینگوبنگ گاو¿ں میں ایک آپریشن کے دوران وادی میں قائم عسکریت پسند گروپ (وی بی آئی جی) کے چار کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔

ہفتہ کو منی پور پولیس کی طرف سے جاری سرکاری معلومات کے مطابق، چاروں عسکریت پسندوں کو گزشتہ جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی شناخت کیشم سمنتا میتی (25، پی ایل اے سے وابستہ)، انگوم سومرجیت سنگھ عرف نونگابا (32، این آر ایف ایم سے وابستہ)، یمنم نوبا سنگھ عرف شنسانگمبا (26، کے سی پی/ایم ایف ایل سے وابستہ)، اور کھنڈرکپم شیامباسن (25، جو کہ کے سی پی/ایم ایف ایل سے وابستہ ہے) کے طور پر کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے متعدد اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم اور ایریا کنٹرول مشقیں تیز کر دی ہیں۔

دریں اثنا، حکام نے جمعہ کے روز ضروری سامان کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا، کل 276 گاڑیاں سخت حفاظت کے درمیان قومی شاہراہ 37 کو منتقل کر رہی ہیں۔ سامان کی بلا تعطل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے حساس علاقوں میں قافلوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu