Dailyhunt
ونچت بہوجن اگھاڑی کی ریاست گیر گیس مہم, سلنڈر قلت کے خلاف احتجاج کا اعلان

ونچت بہوجن اگھاڑی کی ریاست گیر گیس مہم, سلنڈر قلت کے خلاف احتجاج کا اعلان

امراوتی ممبئی ، 4 اپریل (ہ س) گیس سلنڈر کی شدید قلت کے خلاف ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے تیوسہ تعلقہ میں تحصیل دفتر کے سامنے پیر کے روز احتجاج کیا جائے گا جس کا اعلان پارٹی کے قومی صدر ایڈوکیٹ بالاصاحب امبیڈکر نے ریاست گیر مہم کے تحت کیا ہے۔

پارٹی کے یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری ساگر بھاوٹے نے تعلقہ کے چھوٹے کاروباری افراد اور گیس قلت سے متاثر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کے مطابق ملک بھر میں گیس سلنڈروں کی قلت کے باعث خواتین، گھریلو صارفین، متوسط طبقہ اور غریب خاندانوں کو گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہو رہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، جہاں 912 روپے کا گیس سلنڈر بلیک مارکیٹ میں پانچ ہزار سے ساڑھے سات ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے چھوٹے کاروباری افراد کو اپنا کاروبار بند کرنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

احتجاج کے دوران خواتین ونگ کی جانب سے تحصیل دفتر کے سامنے چولہے پر روٹی بنا کر علامتی طور پر روٹی اور پیاز تحصیلدار کو پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ساگر بھاوٹے کے علاوہ ضلع رکن پرمود مندرے، تعلقہ صدر منیش کھیرے، جنرل سیکریٹری امول جونجال، نائب سرپنچ سدھارتھ کٹارنے، پروین نکالجے، مشتاق شاہ اور سمیت شینڈرے سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔

پارٹی کے مطابق اس احتجاج کا مقصد بی جے پی حکومت کو گیس قلت کے معاملے پر جوابدہ بنانا اور عوامی مسائل کو اجاگر کر کے ان کا حل نکالنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu