Dailyhunt
گیس کے معاملے پر صارفین اور ایجنسی عملہ کے درمیان مارپیٹ

گیس کے معاملے پر صارفین اور ایجنسی عملہ کے درمیان مارپیٹ

بھاگلپور، 4 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں گیس کی قلت شدت اختیار کر رہی ہے۔ گیس کے حصول کے لیے روزانہ ہر ایجنسی کے باہر صارفین کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اب تو صارفین کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے۔

تازہ ترین واقعہ گھنٹہ گھر چوک واقع ایل پی جی گیس ایجنسی میں پیش آیا، جہاں ہفتہ کے روز ایجنسی کے ملازمین اور صارفین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بکنگ اور ڈیلیوری میں دشواری کی وجہ سے صارفین گزشتہ تین دنوں سے ایجنسی کے دفتر میںچکر لگا رہے تھے ۔ ہفتہ کے روز ایجنسی کے ملازمین اور صارف کے درمیان بحث ہوئی ۔ بحث مارپیٹ کا روپ اختیار کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے کے دوران ایجنسی کے مالک نے مداخلت کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جوگسر تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں فریقین کو تھانہ لے گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu