Dailyhunt

کٹیہار ضلع میں ملزم کی دوران حراست موت، تھانہ انچارج معطل

کٹیہار، 4 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے پھلکا تھانہ میں گذشتہ شب ایک ملزم کی دوران حراست میں موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت راکیش کمار یادو (24) کے طور پر ہوئی ہے جو گوپال پٹی کے رہنے والے تھے۔ وہ 22 فروری کو درج مقدمے میں ملزم تھا اور اسے 3 مارچ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم راکیش کمار یادو نے دوران حراست میں پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پھلکا تھانہ انچارج سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu