Dailyhunt

کٹیہار میں نئے لنک روڈ تعمیر کے معاملے کا حکومت بہار نے نوٹس لیا

کٹیہار میں نئے لنک روڈ تعمیر کے معاملے کا حکومت بہار نے نوٹس لیاکٹیہار، 4 اپریل (ہ س)۔ رکن پارلیمنٹ طارق انور کے ذریعہ کٹیہار ضلع میں واقع این ایچ 31 سےاین ایچ 27 تک نئے لنک روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں اٹھائے گئے معاملے پر حکومت بہار نے نوٹس لیا۔

کٹیہار ضلع کانگریس کمیٹی کے ترجمان پنکج کمار تماکھوالا نے بتایا کہ بہار حکومت کے وزیر دلیپ کمار جیسوال نے طارق انور کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ تجویز ضروری کارروائی کے لیے محکمہ سڑک تعمیرا ت کو بھیج دی گئی ہے۔

یہ سڑک علاقے کی ترقی، نقل و حمل کی سہولت اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایم پی طارق انور نے کٹیہار کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھایا ہے اور حکومت کے ساتھ ہر اہم مسئلہ کو مضبوطی سے اٹھایا ہے۔ طارق انور نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے پر جلد ہی ٹھوس پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu