Dailyhunt
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے یوپی کے وارانسی میں مقامی پکوانوں کا ذائقہ لیا، عوام سے گفتگو کی

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے یوپی کے وارانسی میں مقامی پکوانوں کا ذائقہ لیا، عوام سے گفتگو کی

بھوپال، 4 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہفتہ کی صبح اتر پردیش کے وارانسی کے 'شری رام بھنڈار' میں مقامی پکوانوں کا لطف اٹھایا۔ ان کی سادگی نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ انہیں اپنے درمیان پا کر مقامی لوگوں کو یقین ہی نہیں ہوا۔ لوگ ان سے مل کر پرجوش ہوئے اور وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی سادگی دیکھ کر کھلے دل سے تعریف کی۔

دراصل، وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو 'وکرموتسو 2026' کے مہاناٹیہ (بڑے ڈرامے) کی پیشکش کا آغاز کرنے پہنچے تھے۔ 05 اپریل تک جاری رہنے والے اس سہ روزہ مہاناٹیہ کا آغاز وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بنیادی موجودگی میں ہوا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا قافلہ جب ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا، تبھی وہ منٹ ہاوس میں واقع 'شری رام بھنڈار' پر اچانک رک گئے۔ یہاں انہوں نے بنارس کی مشہور کچوری، پوری-رام بھاجی، جلیبی اور لسی کا مزہ لیا۔

اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہندوستان کے ہر صوبے اور شہر کا اپنا مخصوص کھانے پینے کا انداز ہوتا ہے، جو وہاں کی پہچان ہوتا ہے۔ مقامی ذائقہ اور روایتی پکوان ہماری بھرپور ثقافتی میراث کا اہم حصہ ہیں۔ وزیراعلیٰ یادو نے کہا کہ بابا وشوناتھ کی کرپا سے انہیں 7 دن میں دو مرتبہ کاشی آنے کا موقع ملا، یہ میری خوش قسمتی ہے۔ شہر میں روحانی توانائی ہے۔ انہوں نے کاشی میں منعقدہ وکرما دتیہ پر مبنی مہاناٹیہ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش بے حد حیرت انگیز ہے اور جو بھی کاشی آئے، وہ اسے ضرور دیکھے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کے سادہ اور ملنسار رویے نے عام لوگوں کے دل جیت لیے۔ مقامی لوگوں نے بھی ان سے ملاقات کر کے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اس انداز کی تعریف کی۔ کئی لوگوں نے ان سے بات چیت بھی کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر موہن یادو سے مل کر یہ لگا ہی نہیں کہ وہ کسی وزیراعلیٰ سے بات کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu