Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

کٹھوعہ کے بنی میں آسمانی بجلی گرنے سے کمسن جاں بحق

جموں, 30 اپریل (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی کے پنچایت دولکہ میں بدھ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کمسن طالب علم جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق شام تقریباً 5 بج کر 47 منٹ پر تُلسی رام ولد جگت رام کے مکان پر آسمانی بجلی گری۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کھڑکی کے راستے گھر کے اندر داخل ہوئی اور کمرے میں موجود دو بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے میں ارجن سنگھ جو پرائمری اسکول کھلوران کا پانچویں جماعت کا طالب علم تھا، شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) بنی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسی واقعے میں سپنا دیوی بھی زخمی ہوئی۔ تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔مقامی لوگوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu