Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایل جی نے ڈوڈہ میں منشیات مخالف پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ایل جی نے ڈوڈہ میں منشیات مخالف پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ایل جی نے ڈوڈہ میں منشیات مخالف پد یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں، 30 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ڈوڈہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات مخالف پدیاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منشیات کے خلاف متحدہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

پدیاترا اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں نوجوانوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منشیات کے خلاف بیداری پیدا کی۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا اور بیداری مہم کو نچلی سطح تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری پر بھی زور دیا۔تقریب میں اسکولی بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر کرشن لال، ایم ایل اے شکتی راج پریہار اور دلیپ سنگھ پریہار سمیت کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔پروگرام کے اختتام پر منشیات کے خلاف اجتماعی عہد لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu