Dailyhunt
بہار کے کھگڑیا میں ٹرک کے آٹو پر پلٹنے سے سی آئی ایس ایف جوان سمیت تین افراد کی موت

بہار کے کھگڑیا میں ٹرک کے آٹو پر پلٹنے سے سی آئی ایس ایف جوان سمیت تین افراد کی موت

کھگڑیا، 30 اپریل (ہ س)۔ بہار کے کھگڑیا ضلع میں جمعرات کی صبح گٹی سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہو کر ایک آٹو رکشہ پر الٹ گیا۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان اور ان کی اہلیہ سمیت تین افرادکی دب کر موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے -31 پر مہیش کھنٹہ تھانہ علاقہ کے گوچھاری کے قریب قومی شاہراہ 31 پر ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے پھنسے متاثرین کو نکالا۔مرنے والوں کی شناخت ملیا گاؤں کے رہنے والے سی آئی ایس ایف جوان وپن چورسیا، ان کی اہلیہ دیپ مالا چورسیا اور آٹو رکشہ ڈرائیور تنکیش مونی (32) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق وپن چورسیا اپنی بیوی دیپ مالا چورسیا کے ساتھ چھٹی پر گھر پر تھے۔ وہ جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجے اسٹیشن سے ڈیوٹی پر واپس جانے کے لیے روانہ ہوئے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ ٹرک کا کنٹرول کھونا تھا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پربتہ کے ایم ایل اے بابولال شوریہ جائے حادثہ پر پہنچے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو امداد اور معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ایل اے نے کہا کہ قصوروار ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu