Dailyhunt

بجبہاڑہ میں چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی

سرینگر، 30 اپریل (ہ س): ۔ایک نوجوان جمعرات کو پنزگام-بجبہاڑہ ریلوے سیکشن پر چلتی ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، حکام نے بتایا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین حرکت میں تھی، جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی اور ریلوے حکام موقع پر پہنچے اور اسے علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا۔ بعد میں زخمی کی شناخت زبیر احمد موچی ساکن نگین پورہ قاضی گنڈ کے طور پر کی گئی اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu