
جموں, 05 مئی (ہ س)۔ ضلع ادھمپور کے ڈپٹی کمشنر مینگا شیرپا نے آئندہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں سری نگر نیشنل ہائی وے کا دورہ کیا اور یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹکری سے چنینی تک یاترا روٹ پر سیکورٹی انتظامات اور لنگر مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ٹکری سے چنینی کے درمیان مقررہ مقامات پر لنگر قائم کیے جائیں۔مینگا شیرپا نے کہا کہ تمام لنگروں میں بابا برفانی کے درشن کے لیے آنے والے یاتریوں کو پینے کا صاف پانی، بیت الخلا، بجلی، طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی وے پر چوبیس گھنٹے گشت بڑھانے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یاتریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع ادھمپور یاترا کا ایک اہم پڑاؤ ہے، اس لیے ٹکری، مانڈ، جکھینی، ناشری اور چنینی میں بڑے لنگر اور قیام گاہیں قائم کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

