
فلم "چاند میرا دل" کا نیا گانا "خاصیت" ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اننیا پانڈے اور لکشیہ پرفلمایا گیا یہ گانا پیار کے ہلکے پھلکے اور چنچل لمحات کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔ اس سے قبل فلم کے ٹائٹل ٹریک اور "اعتبار" جذباتی رنگ دکھایا تھا،وہیں "خاصیت " ایک تازہ اور مستی سے بھرپور ٹوسٹ لے کر آیا ہے۔
اس گانے کو راگھو چیتنیہ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے، جن کی کیمسٹری گانے میں صاف جھلکتی ہے۔ سچن-جگر کی موسیقی اور امیتابھ بھٹاچاریہ کے بول مل اس ٹریک کو دلکش اور پرکشش بناتے ہیں۔ یہ گانا اپنے اپب -یٹ ریدم اور ینگ وائب کے سبب نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
گانے کے بارے میں موسیقار سچن -جگر کا کہنا ہے کہ ہر لو اسٹوری کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور 'خاصیت' اس مرحلے کی عکاسی کرتا ہے جب لوگ بغیر کسی بوجھ کے ایک ساتھ گزارے گئے لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری وویک سونی نے کی ہے اور اسے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ کرن جوہر، ادار پونا والا، اپوروا مہتا، سومن مشرا اور مریجکے ڈی سوزا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ 'چاند میرا دل' 22 مئی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

