Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فرنیچر کی دکانوں میں شدید آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

فرنیچر کی دکانوں میں شدید آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

فرنیچر کی دکانوں میں شدید آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیںحیدرآباد، 5 مئی (ہ س)۔

میڈچل- ملکاجگری ضلع کے باچوپلی علاقے میں واقع فرنیچرکی دکانوں میں دیرگئے رات شدید آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس اورعینی شاہدین کے مطابق، آگ پرگتی نگر کمان سے باچوپلی جانے والی مین روڈ پر 'مائی اسپیس' کے قریب واقع فرنیچر کی چھ دکانوں میں لگی۔ آگ کے بلند شعلوں نے تیزی سے دکانوں کی پوری قطار کواپنی زد میں لے لیا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ مقامی افراد کے مطابق، اسی علاقے میں اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جس سے حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu