Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تمل ناڈو:ٹی وی کے ایم ایل اے وجے پارٹی لیڈر منتخب ہوئے، حکومت سازی کی کوششیں تیز

تمل ناڈو:ٹی وی کے ایم ایل اے وجے پارٹی لیڈر منتخب ہوئے، حکومت سازی کی کوششیں تیز

چنئی، 5 مئی (ہ س)۔ چنئی کے پنیﺅر واقع ٹی وی کے کے صدر دفتر میں پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی (ایم ایل ایز) کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حکومت سازی پر غور کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران، تمام ایم ایل اے نے متفقہ طور پر وجے کو تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے ) قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔

اسمبلی انتخابات میں 108 سیٹیں جیتنے کے بعد ٹی وی کے حکومت بنانے کی سمت میں تیزی سے گامزن ہے۔ وجے کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد، یہ تقریباً یقینی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تمل ناڈو میں 23 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے اور ووٹوں کی گنتی کے بعد جیسے جیسے نتائج سامنے آئے، ٹی وی کے نے مستقل سبقت برقرار رکھی۔ بالآخر، پارٹی 108 سیٹیں جیت کر ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔

ریاست کی234 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار ہیں، جبکہٹی وی کے فی الحال اس سے کم ہے۔ اس کے باوجود، وجے جلد ہی گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا اپنا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔

حکومت کی تشکیل کے بعد وجے کو ایک مقررہ وقت کے اندر اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔ ٹی وی کے کو فی الحال کم از کم 10 اضافی ایم ایل اے کی حمایت کی ضرورت ہے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق، دراوڑ منیترا کزگم اتحاد کی کچھ جماعتوں، جیسے کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ہی آل انڈیا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی ڈی ایم کے)اتحاد میں شامل پٹالی مکل کاچی (پی ایم کے ) جیسی جماعتوں سے حمایت کی توقع ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو جلد ہی وجے کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل پا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu