Dailyhunt
تمل ناڈو کے گورنر نے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کا استعفیٰ کو قبول کیا

تمل ناڈو کے گورنر نے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کا استعفیٰ کو قبول کیا

چنئی، 05 مئی (ہ س)۔ تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے منگل کو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کا استعفیٰ قبول کر لیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں وزیر اعلی کے طور پر کام جاری رکھیں۔اسٹالن نے اسمبلی انتخابات میں حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی شکست کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے گورنر نے منگل کو منظور کرلیا۔

ریاست میں 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو مکمل ہو گئی تھی۔ اداکار سے سیاست دان بنے وجے کی تاملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے اس الیکشن میں پہلی بار الیکشن لڑتے ہوئے 108 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سیاسی مساوات کو بدل دیا ہے۔اس دوران ڈی ایم کے اتحاد اس الیکشن میں صرف 59 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گیا اور اب اسے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ دریں اثنا، آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے 47 سیٹیں جیت کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل اب تیز ہو گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سب سے بڑی جماعت کے طور پر ٹی وی کے کو حکومت بنانے کا پہلا موقع مل سکتا ہے، حالانکہ اسے اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اتحادیوں کی حمایت درکار ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu