Dailyhunt
پون کھیڑا کی پریس کانفرنس سے بی جے پی کو فائدہ ہوا، وزیراعلیٰ سرما کادعویٰ

پون کھیڑا کی پریس کانفرنس سے بی جے پی کو فائدہ ہوا، وزیراعلیٰ سرما کادعویٰ

گوہاٹی، 05 مئی (ہ س)۔ آسام کے نگراں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کانگریس لیڈر پون کھیڑا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کی (کھیڑا کی) پریس کانفرنس سے بالواسطہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچا۔منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سرما نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر پولیس نے کھیڑا کو آسام بلایا تو وہ 'بہت سارے پیڑوں' کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا،'جب پولس پون کھیڑا کو یہاں بلائے گی، تو میں انہیں بہت سارے پیڑے کھلاو¿ں گا اور اپنا شکریہ ادا کروں گا۔'

ڈاکٹر سرما کے مطابق، کھیڑا پریس کانفرنس نے بی جے پی کے حق میں سیاسی ماحول بنایا اور اس کے نتیجے میں ووٹوں میں نمایاں تبدیلی آئی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کا اثر کانگریس پر پڑا، جس کی وجہ سے گورو گوگوئی اپنی نشست کھو بیٹھے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے 2026 کے اسمبلی انتخابات میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپس آئی۔ بی جے پی نے 126 رکنی اسمبلی میں 82 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت حاصل کی۔جورہاٹ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار ہتیندر ناتھ گوسوامی نے گورو گوگوئی کو 23 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی، جسے کانگریس کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu