Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کابینہ: حکومت نے مزید دو سیمی کنڈکٹر یونٹس کی منظوری دے دی

کابینہ: حکومت نے مزید دو سیمی کنڈکٹر یونٹس کی منظوری دے دی

نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے 3,900 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ دو مزید سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹس کو منظوری دی ہے۔ اس میں ملک کی پہلی کمرشیل منی/مائیکرو-ایل ای ڈی ڈسپلے کی سہولت اور سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ کی سہولت شامل ہے۔ ڈسپلے کی سہولت جی اے این (گیلیم نائٹرائڈ) ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے منگل کو انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن ( آئی ایس ایم ) کے تحت دو مزید سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کو منظوری دی۔کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ دو منظور شدہ تجاویز کے تحت گجرات میں تقریباً 3,936 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ نصب کئے جائیں گے اور ان سے 2,230 ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔

کرسٹل میٹرکس لمیٹڈ (سی ایم ایل ) گجرات میں دھولیرا میں منی /مائیکرو-ایل ای ڈی ڈسپلے ماڈیولز کی تیاری کے لیے کمپاو ¿نڈ سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن اور اے ٹی ایم پی (اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ) کے لیے ایک مربوط سہولت قائم کرے گا۔

یہ مربوط سہولت جی اے این فاو ¿نڈری کی خدمات بھی فراہم کرے گی، جن میں 6 انچ کے ویفرز پر ایپیٹیکسی شامل ہے ۔ منی/مائیکرو-ایل ای ڈی ڈسپلے پینلز کے لیے مجوزہ سالانہ پیداواری صلاحیت 72,000 مربع میٹر ہے اور منی/مائیکرو-ایل ای ڈی جی اے این ایپی ٹیکسی ویفرز کے لیے، پیداواری صلاحیت آر جی بی ویفرز کے 24,000 سیٹ ہے۔

وہیں، سوچی سیمی کان پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس پی ایل ) غیر منقطع سیمی کنڈکٹرز بنانے کے لیے سورت، گجرات میں آو ¿ٹ سورس سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ (او ایس اے ٹی ) کی سہولت قائم کرے گا۔ سوچی سیمی کون کی تجویز کردہ پیداواری صلاحیت 1033.20 ملین چپس سالانہ ہے۔

ویشنو نے وضاحت کی کہ یہ دو منظوری ملک میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر فروغ دیں گی۔ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن ( آئی ایس ایم ) کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی کل تعداد اب 12 تک پہنچ گئی ہے، جس میں تقریباً 1.64 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu