Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اے ایم یو کی طالبہ نے بین الاقوامی ڈرماٹولوجی کانفرنس میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا

اے ایم یو کی طالبہ نے بین الاقوامی ڈرماٹولوجی کانفرنس میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا

علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ڈرماٹولوجی کی ایم ڈی (ڈی وی ایل) کی طالبہ ڈاکٹر آشِما راؤ نے نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ 26ویں انٹرنیشنل پیگمنٹ سیل کانفرنس اور 7ویں پیگمنٹری کون 2026 میں پیپر پرزنٹیشن میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کانفرنس کے دوران "سفید داغ کے مریضوں میں نظامی سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس کے ہیمیٹولوجیکل اشاریوں کا جائزہ" کے عنوان پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ یہ کانفرنس انٹرنیشنل فیڈریشن آف پیگمنٹ سیل سوسائٹیز اور ایشین سوسائٹی فار پیگمنٹ سیل ریسرچ کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔

شعبہ ڈرماٹولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عادل، نیز فیکلٹی ممبران پروفیسر سید سہیل امین اور ڈاکٹر صائمہ ناز نے ڈاکٹر آشِما راؤ کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu