Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکہ اور چین متفق

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکہ اور چین متفق

واشنگٹن ،14مئی (ہ س )۔

امریکہ اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ رائٹرز خبرایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے بتائی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے جب بیجنگ کے دو روزہ دورے پر آئے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اب سے کچھ گھنٹے بعد ملاقات کرنے والے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سربراہ ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی اہم بات چیت کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu