Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بھارت نے عمان میں بھارتی جہاز پر حملے کی شدید مذمت کی

بھارت نے عمان میں بھارتی جہاز پر حملے کی شدید مذمت کی

نئی دہلی، 14 مئی (ہ س) ۔ہندوستان نے بدھ کو عمان کے ساحل پر ہندوستانی پرچم والے جہاز پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ناقابل قبول ہے اور ہم تجارتی جہازوں اور شہری بحری جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جہاز پر سوار تمام ہندوستانی عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ہندوستان نے امدادی کارروائی کے لیے عمانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے، بے قصور عام عملے کے ارکان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے یا کسی بھی طرح سے جہازوں کی نقل و حرکت اور تجارت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu