Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شہر کے مختلف مقامات پر بنڈی بھگیرتھ ' مفرور ' کے پوسٹرس

شہر کے مختلف مقامات پر بنڈی بھگیرتھ ' مفرور ' کے پوسٹرس

حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س) ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کے فرزند بنڈی بھگیرتھ کے خلاف پوکسوکیس درج ہونے پرریاست بھرمیں سنسنی پھیلی ہوئی ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف مقامات پر بنڈی بھگیرتھ کے مفرور ہونے کے پوسٹرس منظرعام ائے ہیں ۔ شہر کےکئی علاقوں میں لگائے گئے ان پوسٹرس پرتحریر ہے کہ بنڈی بھگیرتھ فرار ہے ۔ اگر کسی کو ٹھکانے کاعلم ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھگیرتھ کا موبائل فون گزشتہ چند دنوں سے بند ہے اوروہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ایک لڑکی کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن میں بنڈی بھگیرتھ کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیش گی ضمانت کی درخواست دائرکی ہے ۔ ایس آئی ٹی نے بنڈی بھگیرتھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چہارشنبہ کو دوپہر 2 بجے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا،لیکن وہ حاضر نہیں ہوا

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu