Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بہار قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے سنجیو چورسیا چیف وہپ، جے ڈی یو کے منجیت سنگھ ڈپٹی چیف وہپ مقرر

بہار قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے سنجیو چورسیا چیف وہپ، جے ڈی یو کے منجیت سنگھ ڈپٹی چیف وہپ مقرر

پٹنہ، 15 مئی (ہ س) ۔بہار قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی کام کرنے کے لیے حکمراں اتحاد کے ارکان کو چیف وہپ، ڈپٹی چیف وہپ اور وہپ کے عہدوں پر نامزد کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے اس سلسلے میں بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھا ہے۔دیگھا اسمبلی حلقہ کے رکن سنجیو چورسیہ کو بہار قانون ساز اسمبلی میں چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔برولی اسمبلی حلقہ کے رکن منجیت کمار سنگھ کو ڈپٹی چیف وہپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

جب کہ پریہار اسمبلی حلقہ سے رکن گائتری دیوی، گووند گنج سے رکن راجو تیواری، پپرا سے رکن رام ولاس کامت، ہرلاکھی سے رکن سدھانشو شیکھر، مدھوبن سے رکن رانا رندھیر، سلطان گنج سے رکن للت نارائن منڈل کو وہپ نامزد کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu