Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ترنمول رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج، امت شاہ کو دھمکی دینے اور اشتعال انگیز بیانات کا الزام

ترنمول رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج، امت شاہ کو دھمکی دینے اور اشتعال انگیز بیانات کا الزام

کولکاتا، 16 مئی (ہ س)۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کے خلاف مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کو دھمکی دینے اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جمعہ کی شام ودھان نگر سائبر کرائم تھانے کی پولیس نے راجیو سرکار نامی شخص کی شکایت پر مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق، شکایت کنندہ راجیو سرکار نے گزشتہ 5 مئی کو باگوئی ہاٹی تھانے میں شکایت دی تھی۔ اسی شکایت کی بنیاد پر ابھشیک کے خلاف کل چھ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ابھشیک بنرجی نے ایسی زبان استعمال کی، جس سے ریاست میں لاقانونیت کی صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔

پولیس نے ابھشیک بنرجی کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 192، 196، 351 (2) اور 353 (1)(سی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 123(2) اور 125 بھی لگائی گئی ہیں۔ پولیس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے عوامی پروگراموں میں اپوزیشن کارکنوں کے خلاف جارحانہ زبان استعمال کی تھی۔

شکایت کنندہ راجیو سرکار نے کہا کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں واپس آتی، تو عام لوگوں پر حملے ہو سکتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی شکایت کسی بھی طرح سے سیاسی مقصد سے متاثر نہیں ہے۔

راجیو سرکار خود کو سماجی کارکن بتاتے ہیں۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu