Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

محکمہ صحت نے راجوری میں سات کلینیکل تنصیبات کو سیل کر دیا

جموں، 16 مئی (ہ س)۔ محکمہ صحت راجوری نے غیر قانونی طور پر چل رہے کلینیکل اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات کلینیکل اسٹیبلشمنٹس کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی محکمہ کی خصوصی انسپکشن ٹیم نے انجام دی۔

معائنہ ٹیم کی قیادت چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر منوہر لال رانا نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ شام لال، پولیس ٹیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر منوہر لال رانا نے بتایا کہ یہ اچانک معائنہ غیر مجاز اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے کلینیکل اداروں کی جانچ کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر گیارہ کلینیکل اسٹیبلشمنٹس کی جانچ کی گئی، جن میں سے چھ ادارے بغیر رجسٹریشن کے چل رہے تھے، جنہیں ضبط کر لیا گیا، جبکہ ایک ڈینٹل کلینک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی معیاد ختم ہونے پر سیل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک آئی ڈائگناسٹک سینٹر کو رہنما اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث عارضی طور پر معطل کیا گیا، جبکہ ایک ہیلتھ کیئر لیبارٹری پر ضابطوں کی خلاف ورزی کے سبب جرمانہ عائد کیا گیا۔

سی ایم او راجوری کے مطابق دیگر اداروں میں پائی گئی خامیوں پر انہیں سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ وہ محکمہ صحت کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور اپنی سہولیات کو بہتر بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu