
کٹھوعہ کے لکھن پور علاقے میں ایک شخص کی پراسرار حالت میں لاش برآمد
جموں، 16 مئی (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور علاقے کے دھنا بسنت پور گاؤں میں گولی لگنے کے ایک پُراسرار واقعے میں 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت روپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جسے اپنے رہائشی مکان میں گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

