Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کہلگاؤں اسٹیشن یارڈ میں فورسڈ لے آؤٹ کو درست کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل

کہلگاؤں اسٹیشن یارڈ میں فورسڈ لے آؤٹ کو درست کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل

کہلگاؤں اسٹیشن یارڈ میں فورسڈ لے آؤٹ کو درست کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل

بھاگلپور، 16 مئی (ہ س)۔ ٹریک کی حفاظت، آپریشنل کارکردگی اور سفر کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن نے کہلگاؤں اسٹیشن یارڈ میں فورسڈ لے آؤٹ (ریل پٹری کا وہ حصہ جس میں خرابی آ گئی ہو) کو درست کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ مالدہ ڈویژن کے پی آر او نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام منیش کمار گپتا، ڈویژنل ریلوے مینیجر، مالدہ کی رہنمائی اور مالدہ کے سینئر ڈویژنل انجینئر (کوآرڈینیشن) نیلیش کمار گورو کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

کام کے تحت طور پر انجینئرنگ ٹیم نے کراس اوور نمبر56 اے اور56 بی پر موجودہ کنک کو ہٹایا، جس سے وکرم شیلا کے سرے کی طرف کراس اوور کی کل لمبائی 2.21 میٹر بڑھ گئی۔ ٹریک کوی بہتری کے اس اہم کام نے ٹریک جیومیٹری کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے، جس سے اس سیکشن پر ٹرین کی کارروائیوں کو محفوظ اور ہموار بنایا گیا ہے۔ یہ کامیابی مالدہ ڈویژن کی ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، آپریشنل اعتبار کو فروغ دینے اور بلاتعطل ٹرین آپریشن کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu