جموں, 16 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں مبینہ فوڈ پوائزننگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جنگلی سبزی کھانے سے ایک بزرگ شخص کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوٹرنکہ کے موہرا گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں نے جمعہ کی دوپہر ایک جنگلی سبزی کھائی تھی۔ شام تک خاندانوں کے آٹھ افراد میں فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کنڈی منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ایسوسی ایٹ اسپتال ریفر کیا گیا۔
زیر علاج افراد میں 60 سالہ محمد حسین بھی شامل تھے، جو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ جبکہ سات دیگر متاثرین، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعے کی وجہ جنگلی سبزی سے ہونے والی فوڈ پوائزننگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس اور صحت محکمہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر
