
پٹنہ، 16 مئی ( ہ س)۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اتوار کے روزبہار کے سارن ضلع کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مہمان خصوصی کے طور پر سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس تقریب کا اہتمام اڈانی فاؤنڈیشن اور اکھنڈ جیوتی آئی ہسپتال نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس اقدام کو دیہی علاقوں میں سستی صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔
سارن خضلع کے مستی چک گاؤں میں اکھنڈ جیوتی آئی اسپتال اڈانی سینٹر فار آئی ڈیجزاور اکھنڈ جیوتی آئی اسپتال اڈانی ٹریننگ سینٹر فار اوفتھلمک میڈیسن بہارسے شروع کرتے ہوئے ہندوستان کے دہی علاقوں سے اندھے پن اور بصارت کی خرابی کو ختم کرنے کا مشترکہ عہد ہوگا۔
اس تقریب میں صنعت کار گوتم اڈانی، ڈاکٹر پریتی اڈانی، چیئرپرسن، اڈانی فاؤنڈیشن ، پرناو اڈانی، ڈائریکٹر اڈانی انٹرپرائز اور اکھنڈ جیوتی آئی اسپتال کی جانب سے مرتیونجے تیواری،سی ای او اور ایگزیکٹو ٹرسٹی روی کانت، چیئرمین ایڈوائزری بورڈ (پروفیسر) ڈاکٹر راج وردھن آزاد، چیئرمین، کلینیکل اینڈ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ اور ڈاکٹر اجیت کمار پودار، میڈیکل ڈائریکٹرموجود رہیں گے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ پروگرام گوتم اڈانی کے فلسفہ ''خدمت ہی سادھنا'' سے متاثر ہے۔ یہ خیال قوم کی تعمیر اور سماجی تبدیلی میں خدمت کے کردار پر زور دیتا ہے اور ملک بھر میں گروپ کے سماجی اور عوامی بہبود کے اقدامات کی بنیاد رہا ہے۔
صنعت کار گوتم اڈانی کے دورے نے کاروبار، صحت کی دیکھ بھال اور عوامی پالیسی کے شعبوں میں اہم بحث کو جنم دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

