Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہم آسٹریلیا  دورہ سے پہلے دباؤ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں : سلیمہ ٹیٹے

ہم آسٹریلیا دورہ سے پہلے دباؤ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں : سلیمہ ٹیٹے

نئی دہلی، 16 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سلیمہ ٹیٹے نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے سے قبل بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے مرکز میں سخت ٹریننگ کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ارجنٹینا کے دورے کے بعد ٹیم اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں سلیمہ ٹیٹے نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ آئندہ ورلڈ کپ اور ایشین گیمز جیسے بڑے ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے اہم ہوگا۔

سلیمہ نے کہا، آسٹریلیائی ٹیم بہت مضبوط ہے، اس لیے میچز اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور اپنی بہترین ہاکی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ کوچنگ اسٹاف مسلسل ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے، اور ہم سب ان کی محنت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، نئے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ہمیں انہیں مسلسل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

نیشنل کیمپ میں جاری سخت فٹنس ٹریننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلیمہ نے کہا کہ فٹنس ٹیم کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا، ہر کھلاڑی اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہا ہے۔ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے۔ جونیئر ٹیم بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہے۔ ہماری فٹنس بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے میں مدد دے گی۔ ہم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بہتری کی ابھی بھی گنجائش ہے۔ ٹیم کی واپسی سے فٹنس ہمارے لیے اور بھی اہم ہو جائے گی۔

سلیمہ نے ارجنٹینا کے دورے کو ٹیم کے لیے بہت مفید تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں اعلیٰ سطح کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے انہیں ٹیم کی ساخت کو سمجھنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا، پوری ٹیم نے ارجنٹینا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس سے ہمیں آسٹریلیا کے دورے، نیشنز کپ، ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کی تیاری میں مدد ملی۔ فی الحال، ہماری پوری توجہ آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور ہم آئندہ ٹورنامنٹس کے لیے اعتماد پیدا کرنے کے لیے وہاں اپنی بہترین کارکردگی دینا چاہتے ہیں۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہم آسٹریلیا کے دورہ میں ارجینٹینا کی کامیابی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں نظم و ضبط میں رہنا ہوگا، اپنی حکمت عملی پر توجہ دینا ہوگی، اور کوچ کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہر کھلاڑی کو اپنی طاقت اور کمزوریوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ ٹیم بہتر کارکردگی دکھا سکے۔ دباؤ ضرور ہوگا، لیکن ہم اسے سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم 21 مئی سے 3 جون تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ یہ دورہ نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں ہونے والے ایف آئی ایچ ویمنس نیشن کپ کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم 26 مئی سے 30 مئی کے درمیان پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف چار میچ کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu