
رائے پور، 16 مئی (ہ س):۔
1992 بیچ کے سینئر آئی پی ایس افسر ارون دیو گوتم کو چھتیس گڑھ کا مستقل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے محکمہ داخلہ کی پرنسپل سکریٹری نہاریکا باریک سنگھ نے آج 16 مئی کو یہ حکم جاری کیا۔ وہ گزشتہ 17 ماہ سے قائم مقام ڈی جی پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ارون دیو گوتم کو 2010 میں انڈین پولیس میڈل، 2018 میں صدر جمہوریہ پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات، اور 2002 میں کوسوو میں خدمت کے لیے اقوام متحدہ کے تمغہ سے نوازا گیا۔
وہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ چھتیس گڑھ میں، انہوں نے کوریا، رائے گڑھ، جش پور، راج نانندگاو ¿ں، سرگوجا، اور بلاس پور اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دیں۔
2009 کے نکسلی حملے کے بعد، انہیں راج نانندگاو ¿ں کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مقرر کیا گیا۔ 2013 کے جھیرام ویلی نکسلائٹ حملے کے بعد، انہیں بستر کا آئی جی مقرر کیا گیا تھا۔ مشکل حالات میں ان کے کام کے طریقہ کار اور قیادت کو بہت سراہا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

