
نئی دہلی، 16 مئی (ہ س)۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر اور تاجر رابرٹ واڈرا نے دہلی کے راو¿ز اوینیو کورٹ سے شکوہ پور اراضی سودے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد ملک کی عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ واڈرا نے کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کو عدالت کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے واڈرا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر حکومت کے کہنے پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی حکومت کے زیر انتظام ہے اور اس کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے۔ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ یہیں ر ہیں گے اور ضرورت پڑنے پر تمام سوالات کا جواب دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ راو ¿ز ایونیو کورٹ نے شکوہ پور اراضی سودے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو ضمانت دی تھی۔ خصوصی جج سوشانت چنگوترا نے انہیں 50,000 روپے کے ذاتی بانڈ اور اتنی ہی رقم کے ضمانتی بانڈ پر راحت دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

