Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکا اور نائجیریا کا داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا اور نائجیریا کا داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

واشنگٹن،16مئی (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے دوسرے بڑے رہنما ابو بلال المینوکی کو امریکی اور نائجیری افواج کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل'' پر جاری بیان میں کہا:آج رات میری ہدایات پر امریکی بہادر افواج اور نائجیری مسلح افواج نے ایک نہایت پیچیدہ اور باریک بینی سے تیار کی گئی کارروائی کامیابی سے انجام دی، جس میں دنیا کے خطرناک ترین دہشتگرد کو ختم کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ:داعش کے عالمی نمبر دو رہنما ابو بلال المینوکی کو یقین تھا کہ وہ افریقہ میں چھپ سکتا ہے، لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ ہمارے پاس ایسے ذرائع موجود ہیں، جو اس کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ نے کہا:اس کی ہلاکت کے بعد داعش کی عالمی کارروائیاں بڑی حد تک کمزور ہو گئی ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں شراکت پر نائجیری حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس سے قبل نائجیریا کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا سامنا بھی رہا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں مسیحی برادری کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم نائجیری حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ٹرمپ کے ان الزامات کے بعد امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں مبینہ اسلام پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu