Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

بدنام زمانہ ہیروئن سپلائی کرنے والا ڈاگی گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد

بدنام زمانہ ہیروئن سپلائی کرنے والا ڈاگی گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمدسرینگر، 16 مئی (ہ س):۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی تیز مہم کو جاری رکھتے ہوئے، اننت ناگ پولیس نے پولیس چوکی سنگم کی طرف سے کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں سری نگر کے ایک بدنام زمانہ ہیروئن سپلائی کرنے والے سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلمولہ، سنگم میں ایک ناکا قائم کیا گیا تھا، جہاں ایک ہونڈا سٹی جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AG-4342 تھا، جموں سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا، کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔ تلاشی مہم کے دوران، پولیس نے سید ساحل عرف ڈوگی ولد سید شرف الدین ساکن فردوس کالونی بمنہ سری نگر جو اس وقت رائر بڈگام میں رہائش پذیر ہے کے قبضے سے تقریباً 12.7 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا۔ اس کے علاوہ فرحان مجید وانی ولد عبدالمجید وانی ساکنہ گبر پورہ ہال، شوپیاں؛ اور عزیر احمد ایتو ولد ریاض احمد ایتو ساکنہ سہپورہ، ڈورو بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 اور 29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 127/2026 درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ایک اور کارروائی میں پولیس چوکی سنگم نے سرتاج احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے تقریباً 19 گرام براؤن شوگر برآمد کی۔ اس کے مطابق، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 128/2026 درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور انسداد منشیات کی مسلسل کارروائیوں کے ذریعے منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu