
ریاض،16مئی (ہ س)۔سعودی ولی عہد اور وزراءکونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے آج ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات اور سعودی عرب اور ریاست قطر کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فون کال کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی حالات کی صورتحال، خطے میں ہونے والی پیش رفت اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب قطر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موجودہ حالات، خاص طور پر خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔اس سلسلے میں دونوں فریقوں نے مختلف مسائل پر ایسی ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

