Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

پہلگام کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک سیاح ہلاک، متعدد زخمی

سرینگر، 16 مئی (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کو پہلگام-ارو روٹ پر ایک ٹویرا گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK21A-0379 تھا، سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت کئی دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ گاڑی رئیس احمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن رنگوارڈ لاری پورہ چلا رہا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی پہلگام سے آرو کی طرف جارہی تھی۔ مرنے والے سیاح کی شناخت بوین بھاوسر ولد مہیش بھوسر ساکن گجرات کے طور پر کی گئی ہے جسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہلگام میں مردہ لایا گیا تھا۔ زخمیوں کی شناخت آونی بھاوسر، بیوی بوین بھوسر، اشوک بھائی کی بیوی نینا بین، اور اشوک بھائی کے بطور ہوئی ہے۔ یہ سبھی گجرات کے رہنے والے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور انہیں جدید طبی امداد کے لیے ریفر کیا جا رہا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu