Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بدعنوانی کے الزام میں خاتون پی سی ایس افسر گرفتار

بدعنوانی کے الزام میں خاتون پی سی ایس افسر گرفتار

چنڈی گڑھ، 16 مئی (ہ س)۔ جموں-کشمیر-راجستھان ہائی وے کے لیے زمین کے حصول کے معاملے میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں پنجاب پولیس نے گورداسپور کی ایس ڈی ایم انوپریت کور رندھاوا کوگرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کی صبح ترن تارن ضلع میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ معلومات کے مطابق انوپریت کور رندھاوا کے خلاف 1 کروڑ 63 لاکھ روپے کے غبن کا معاملہ زیر التوا تھا۔ اس وقت انوپریت پٹی، ترن تارن میں تعینات تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ،راجستھان-جموں کشمیر قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے زمین کے حصول کے دوران اس وقت کے ترن تارن ایس ڈی ایم ڈاکٹر انوپریٹ کور نے ان لوگوں کو فائدہ پہنچایا جن کے پاس زمین نہیں تھی۔

پٹی کے سابق، ایس ڈی ایم نوراج سنگھ براڑنے اس وقت کی کمشنر کو 5ستمبر 2018کو اس غبن کے سلسلے میں 5 ستمبر 2018 کو شکایت درج کروائی تھی۔ الزام یہ تھا کہ 9 جنوری 2018 سے 11 فروری 2019 کے درمیان حکومت کی طرف سے زمین کے حصول کے لیے جاری کردہ 1.63 کروڑ روپے کی رقم پانچ افراد کے کھاتوں میں منتقل کی گئی۔ تحقیقات کی بنیاد پر 5 ستمبر 2019 کو سٹی پٹی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے محکمانہ انکوائری کا حکم دیا، جس کی وجہ سے انوپریت کور کو معطل کر دیا گیا۔ اب اس معاملے میں انوپریت کور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu