
جنوبی 24 پرگنہ، 16 مئی (ہ س)۔
وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کو پولیس ویلفیئر بورڈ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ ڈائمنڈ ہاربر، جنوبی 24 پرگنہ میں ایک انتظامی میٹنگ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں اب حکمرانوں کا نہیں ،قانون کی حکمرانی ہو گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بایاں محاذ اور ترنمول کانگریس کی حکومتوں کے دوران حکمراں پارٹیوں کا پولیس نظام پر اثر تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی حکومت کا مقصد پولیس انتظامیہ کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنا اور اسے غیر جانبداری اور قانون کے مطابق چلانا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کو ریاست کے انتظامی اور پولیسنگ نظام میں بڑی تبدیلیوں کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

