Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جلگاؤں میں نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ؛ ضلع پریشد اسکول کا استاد نندلال نارائن مراٹھے گرفتار

جلگاؤں میں نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ؛ ضلع پریشد اسکول کا استاد نندلال نارائن مراٹھے گرفتار

جلگاؤں میں نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ؛ ضلع پریشد اسکول کا استاد نندلال نارائن مراٹھے گرفتارجلگاؤں، 16 مئی (ہ س)۔ جلگاؤں ضلع کے دھرنگاؤں تعلقہ سے تعلیم کے شعبے اور استاد و شاگرد کے مقدس رشتے کو شرمسار کرنے والا ایک انتہائی افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ضلع پریشد اسکول کے استاد پر چوتھی جماعت میں زیر تعلیم محض نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دھرنگاؤں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ استاد نندلال نارائن مراٹھے، عمر 50 سال، ساکن دوارکا نگر، جلگاؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھرنگاؤں تعلقہ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کے بعد والدین میں شدید خوف اور غصے کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ استاد نندلال مراٹھے گزشتہ دو برسوں یعنی جون 2024 سے اپریل 2026 کے درمیان متاثرہ بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا۔ الزام ہے کہ اسکول کے اوقات کے دوران وہ بچی کو کلاس میں تنہا بلاتا تھا اور موبائل فون پر فحش ویڈیوز دکھا کر اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کرتا تھا۔

شکایت کے مطابق ملزم بچی کو دھمکی دیتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو اس کے والدین کو جان سے مار دیا جائے گا، جس کے باعث بچی شدید خوف میں مبتلا تھی۔اپریل میں گرمیوں کی تعطیلات شروع ہونے کے بعد متاثرہ بچی اپنے رشتہ داروں کے گھر گئی تھی۔ وہاں نسبتاً محفوظ ماحول ملنے پر اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعات سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا۔بچی کی روداد سن کر رشتہ دار شدید صدمے میں آ گئے اور انہوں نے فوری طور پر بچی کی والدہ سے رابطہ کر کے پورے معاملے کی اطلاع دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچی کی والدہ نے دھرن گاوں کے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔جس پر پولیس نے معاملہ درج کر کے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu