Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
انل ٹائیگر قتل معاملے کا سپاری کلر گرفتار، پوچھ گچھ جاری

انل ٹائیگر قتل معاملے کا سپاری کلر گرفتار، پوچھ گچھ جاری

رانچی، 16 مئی (ہ س)۔ رانچی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر انل ٹائیگر کے قتل معاملے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملے میں 14 ماہ سے مفرور سپاری کلر سورج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔اسی دوران ، رانچی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے کولکاتا سے گرفتار کر لیا۔

ملزم سورج پر بی جے پی لیڈر انل ٹائیگر کے قتل کی سازش اور اسے انجام دینے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ وہ قتل کے بعد سے فرار تھا۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اورمعاملے میں ملوث دیگر افراد اور پورے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu