Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر اعلیٰ نے محمد یاسر کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی

وزیر اعلیٰ نے محمد یاسر کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی

جموں, 16 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے راجوری کے نوجوان باکسر محمد یاسر کو ازبکستان میں منعقدہ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کی یہ شاندار کامیابی جموں و کشمیر اور پورے ملک کے لیے فخر و اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے محمد یاسر کی محنت، لگن اور عزم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابی خطے میں ابھرنے والی کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاس ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محمد یاسر کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی کامیابی جموں و کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی اور وہ کھیلوں میں عمدگی حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور باصلاحیت نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔14 سالہ محمد یاسر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈر-15 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے جموں و کشمیر کے پہلے باکسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تاشقند، ازبکستان میں منعقدہ چیمپئن شپ کے دوران راجوری کے کھیلو انڈیا سینٹر سے وابستہ یاسر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے تاجکستان، قازقستان اور ایران کے باکسروں کو شکست دینے کے بعد فائنل میں میزبان ازبکستان کے باکسر کو 4-1 سے شکست دے کر 58 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu