
حیدرآباد ، 16 مئی (ہ س) ۔ سینئراردو جرنلسٹس محبوب نگرکے ایک نمائندہ وفد نے آج ضلع کلکٹر محبوب نگرخوشبو گپتا آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے اکریڈیٹیشن کمیٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پروفد کی جانب سے ضلع کلکٹرکی گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔ وفد نےاردو صحافیوں کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے اکریڈیٹیشن کارڈزکی اجرائی کوقانون کے مطابق مزید آسان بنانے کی اپیل کی ۔ ضلع کلکٹر خوشبو گپتا نے وفد کو یقین دلایا کہ اس مسئلہ کا بغور جائزہ لیا جائے گا اورقواعد کے مطابق کارڈز کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں وفد نے ضلع تعلقاتِ عامہ آفیسر (ڈی پی آراو) محبوب نگر سری سرینواس سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

