Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے فیملی اڈاپشن پروگرام کے تحت صحت کیمپ منعقد کیا

اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے فیملی اڈاپشن پروگرام کے تحت صحت کیمپ منعقد کیا

اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے فیملی اڈاپشن پروگرام کے تحت صحت کیمپ منعقد کیا

علی گڑھ, 16 مئی (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے 2024 بیچ کے انڈرگریجویٹ طلبہ کے فیملی اڈاپشن پروگرام (ایف اے پی ) کے تحت پنجی پور گاؤں کے آنگن واڑی مرکز میں ایک صحت کیمپ منعقد کیا۔

یہ کیمپ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی قیادت اور ڈاکٹر علی جعفر عابدی، ایسوسی ایٹ پروفیسر و ممبر انچارج، یو ایچ ٹی سی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جنرل میڈیسن، شعبہ امراضِ نسواں و زچگی، جلدی امراض اور امراضِ چشم کے شعبوں کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس نے شرکت کی۔ ٹیم میں ڈاکٹر ارم عابد، ڈاکٹر آنچل نیگی، ڈاکٹر شافعہ شفیق، ڈاکٹر نیشو ملک، ڈاکٹر سری لکشمی کے، ڈاکٹر آیوشی گپتا، ڈاکٹر پرتیک کمار، ڈاکٹر علی حسن خان، ڈاکٹر روہن کوشک، ڈاکٹر آکاش پریہ درشی، ڈاکٹر محمد ذیشان، ڈاکٹر آیوشی ورما، ڈاکٹر سومیش کمار اور ڈاکٹر محمد حریرہ اکرام شامل تھے۔

اس کیمپ سے مجموعی طور پر 123 مستفیدین نے فائدہ اٹھایا، جنہیں عمومی صحت معائنہ، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی جانچ، جلدی امراض سے متعلق مشورے، آنکھوں کا معائنہ اور زچگی سے متعلق طبی جانچ جیسی خدمات فراہم کی گئیں۔ ضرورتمندوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر صحت کی دیکھ بھال اور بروقت طبی مشورے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے غذائیت، صفائی، ماہواری سے متعلق صحت اور طرزِ زندگی میں بہتری کے موضوعات پر بیداری نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu