
نئی دہلی ، 16 مئی (ہ س)۔چیف جسٹس سوریہ کانت نے کاکروچ تنازعہ پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے یہ پڑھ کر دکھ ہوا کہ گزشتہ روز ایک معمولی کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کے ایک حصے نے میرے زبانی ریمارکس کو کس طرح غلط انداز میں پیش کیا، میں نے خاص طور پر ان لوگوں پر تنقید کی تھی جو فرضی اور جعلی ڈگریوں کی مدد سے قانون جیسے پیشے میں داخل ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے ہی لوگ میڈیا، سوشل میڈیا اور دیگر باوقار پیشوں میں بھی گھس چکے ہیں ، اس لیے وہ کاکروچ کی طرح ہیں۔
چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کہنا سراسر بے بنیاد ہے کہ میں نے اپنے ملک کے نوجوانوں پر تنقید کی۔ مجھے نہ صرف اپنے موجودہ اور مستقبل کے انسانی وسائل پر فخر ہے بلکہ ہندوستان کا ہر نوجوان مجھے متاثر کرتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہو گا کہ ہندوستانی نوجوان میرے لیے بہت عزت اور احترام رکھتے ہیں اور میں انہیں ترقی یافتہ ہندوستان کے ستون کے طور پر بھی دیکھتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ 15 مئی کو ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کاکروچ کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

