Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

جموں میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

جموں, 17 مئی (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم چلاتے ہوئے کئی غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ یہ کارروائی کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو کی ہدایت پر بلڈنگ قوانین اور میونسپل ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انجام دی گئی۔

کارروائی کے دوران وارڈ نمبر 63 کے لوئر تھاٹھر علاقے میں مبینہ طور پر راجدیپ شرما کی جانب سے تعمیر کی گئی دو غیر مجاز دکانوں اور راجندر سنگھ رکوال کی تین دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر 62 کے چنور علاقے میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ٹین شیڈ بھی گرایا گیا۔

یہ کارروائی جے ایم سی کے انفورسمنٹ ونگ اور عملے نے پولیس پوسٹ چنور کی مدد سے انجام دی۔ حکام کے مطابق یہ مہم میونسپل قوانین کے تحت پُرامن طریقے سے مکمل کی گئی۔

کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو نے انفورسمنٹ ونگ کو ہدایت دی کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلڈنگ بائی لاز، زوننگ قوانین اور غیر مجاز تعمیرات کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کیے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی انجام نہ دیں اور جموں شہر کی منظم و قانونی ترقی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu