Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ضلع رامبن کے بانہال میں کھائی میں گرا ٹرک ، ایک شخص ہلاک

ضلع رامبن کے بانہال میں کھائی میں گرا ٹرک ، ایک شخص ہلاک

جموں, 17 مئی (ہ س)ضلع رامبن کے بانہال کے نچلانہ علاقے میں اتوار کے روز ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، تاہم آخری اطلاعات تک متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu