Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سپول میں تیز رفتار ٹریکٹر کا قہر،بائک سوار نوجوان شدید زخمی

سپول میں تیز رفتار ٹریکٹر کا قہر،بائک سوار نوجوان شدید زخمی

سپول، 17 مئی (ہ س)۔ ضلع کے ویرپور علاقہ میں تیز رفتار اور بے قابو ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے ویرپور سب ڈویژنل اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بہتر علاج کے لیے ریفر کر دیا۔

زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ روشن کمار ساکن بلبھدر پور رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ٹریکٹر کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے علاقے میں تیز رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپروائی سے چلنے والی گاڑیاں سڑک پر حادثات کا باعث بن رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu