Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کا سکم دورہ اختتام پذیر

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کا سکم دورہ اختتام پذیر

گنگٹوک، 17 مئی (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن سکم کا اپنا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ نائب صدر جمہوریہ ریاست کی 51 ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کے لیے ہفتہ کو سکم پہنچے تھے۔

آج صبح لوک بھون سے روانہ ہونے سے پہلے، نائب صدر جمہوریہ نے قدیم لوک بھون کے احاطے میں روڈوڈینڈرون (لا لیگورانس) کا پودا لگایا۔ اس موقع پر گورنر اوم پرکاش ماتھر اور وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمنگ بھی موجود تھے۔ خراب موسم کے باعث نائب صدر جمہوریہ قومی شاہراہ 10 اے کے راستے باغڈوگرہ ہوائی اڈے (مغربی بنگال) کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ سکم کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

نائب صدر نے ہفتہ کو دارالحکومت کے منن مرکز میں منعقدہ 51 ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا اور ریاست میں مواصلات، تعلیم، سیاحت اور عوامی خدمات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔

آج صبح نائب صدر جمہوریہ کی روانگی سے قبل گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت اسمبلی اسپیکر، وزراء کی کونسل کے ارکان، لوک سبھا رکن پارلیمان اندر ہانگ سبا، چیف سکریٹری آر تلنگ اور لوک بھون میں ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu