
لداخ , 17 مئی (ہ س)۔ ضلع ترقیاتی کمشنر دراس ڈاکٹر امتیاز کاچو نے گورنمنٹ ڈگری کالج دراس میں پی ایم۔اوشا جینڈر کے تحت تعمیر ہونے والے ملٹی پرپز گرلز کامن روم کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی درَاس اشتیاق کاچو، ایل اے ایچ ڈی سی کارگل کے کونسلر عبدالصمد اور عبد الواحد، ایس ڈی ایم درَاس وشال اتری، کالج پرنسپل ناصر شبانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مہمانوں نے کالج کیمپس میں پودے بھی لگائے۔
اس دوران کالج میں ملٹی ریجنل فوڈ فیسٹیول 2026 اور پی ایم۔اوشا کلینری آرٹس اینڈ نیوٹریشن ورکشاپ کی اختتامی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقائی، روایتی اور جدید کھانوں کی نمائش پیش کی گئی۔ تقریب میں تقریباً 70 مختلف پکوان طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے تیار کیے گئے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ڈاکٹر امتیاز کاچو نے کہا کہ پی ایم۔اوشا اسکیم اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور اس سے طلبہ کو ہنر، پیشہ ورانہ تربیت اور عملی تعلیم کے بہتر مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔
نے گرلز کامن روم کی تعمیر کو طالبات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔کالج کے پرنسپل ناصر شبانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہنر پر مبنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کی ورکشاپس طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ایس ایس پی ڈرَاس اشتیاق کاچو نے بھی طلبہ کو تخلیقی اور تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔واضح رہے کہ پانچ روزہ پی ایم۔اوشا کلینری آرٹس اینڈ نیوٹریشن ورکشاپ میں تقریباً 30 طلبہ نے شرکت کی، جہاں انہیں مختلف جدید و روایتی کھانوں کی تیاری، صفائی، غذائیت اور فوڈ سیفٹی سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔تقریب کے دوران این سی سی کیڈٹس کو بھی اعزازات سے نوازا گیا، جنہوں نے کرگل میں منعقدہ دس روزہ این سی سی کیمپ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ ایک کیڈٹ کو یومِ جمہوریہ پریڈ 2027 نئی دہلی کے لیے منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دی گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

